ALL NEWS UPDATES ARE HERE

A Real Story Of Isi Agent ISI Pakistan

A Real Story Of Isi Agent ISI Pakistan


یہ ان دنوں کی کہانی ہے جب میں آئی ایس آئی کے ٹاپ ایجینٹس میں سے تھا میں اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد چھٹیاں گزار رہا تھا کہا اچانک میرے فون کی گھنٹی بجی۔میں نے جب نمبر دیکھا تو سمجھ گیا کوئی بڑا مشن آن پہنچا ہے۔کیونکہ اس نمبر سے ہمیشہ مجھے اسی وقت کال آتی جب کوئی اہم مشن آتا۔فون سنا تو آگے سے آواز آئی ابھی کے ابھی تیاری کرو تمھارا مشن تمھارا انتظار کر رہا ہے۔میں نے فورا اپنا بیگ اٹھایا اور اپنے ٹھکانے پر چل پڑا


۔اپنے خفیہ اڈا پر پہنچا تو ہمارے خفیہ ٹھکانے پر کافی گہما گہمی تھا ہر کوئی اپنا کام پر مامور تھا ۔ مجھے فورا پتہ چل گیا کوئی بڑا خطرناک تباہی مشن ہمارے سر پر آن پہنچا تھا ۔میں فورا اپنے جنرل کے پاس پہنچا وہاں تمام بڑے بڑے خفیہ گمنام ہیروز پہلے سے ہی پہنچے ہوئے تھے۔بس میرا ہی انتظار ہو رہا تھا۔میں جون ہی پہنچا خفیہ میٹنگ شروع ہو گئ۔جنرل صاحب نے مشن بریف کرنا شروع کیا اور انکا پہلا لفظ یہ تھا مارو یا مرو یہ مشن ہم سب کی جان سے بڑھ کر ہے یہ صرف مشن نہیں بلکہ ہمارے ملک کی سلامتی کا سوال ہے

۔ جنرل صاحب نے مشن کو آگے بیان کیا تو پتہ چلا اسرائیل کے ٹاپ سات ایجینٹ آج رات ہی پاکستان کے مختلف علاقوں میں داخل ہونے والے ہیں اور ہمیں انکو ویلکم کرنا ہے۔ اور ادھر آ کر انہوں نے را کے ٹاپ ایجنٹس سے ملنا تھا اس پورے ٹاپ سیکرٹ گروپ کا نام فائر گینگ تھا۔ہمیں ابھی تک انکا خفیہ کوڈ اور انکی چال کا کچھ بھی علم بھی
نہیں۔جنرل صاحب نے بتایا


ہمارے پاس بس یہی انفارمشن ہے اور میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تم اس مشن کے ہیڈ آفیسر ہو تمھیں یہ مشن
مکمل کر کے آنا ہے مجھے تم پر پورا بھروسہ ہے۔مجھے اب اپنی ٹیم کو تشکیل دینا تھی کیونکہ ہمارا ٹائم بہت ہی کم تھا ہمیں ابھی تک یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ اس ٹاپ سیکرٹ گروپ کا ٹارگٹ کیا تھا میں نے فورا اپنے سات ہونہار ایجنٹس جو کہ ہر قسم کی ٹرینگ سے لیس اور اپنی جان کی بازی لگانے کے لیے ہمہ وقت تیار تھے انکو سلیکٹ کیا اور پھر ہماری پلانگ شروع ہو گئی۔ہمیں نے فیصلہ کیا را کے ان ایجنٹس کو پکڑا جائے جو ہمارے ملک میں پہلے سے ہی بلی کی طرح چھپ کر بیٹھے ہوئے تھے


۔ ہم نے اس مشن کو کرو یا مرو کا نام ہی دیا تھا ۔ابھی ہم مشن پر نکلنے ہی والے تھےکہ ہمارے ہیڈکواٹر سے فون آیا آپ کے لیے بڑی خوشخبری ہے جن را کے ایجنٹس کی آپ کو تلاش ہے وہاں ہمارا ایک مارخور انہہی کا ایجنٹ بن کر انکے اندر گھس چکا تھا ۔ وہ رنجیت سنگھ بن کر جو کہ ان کے لیے بھارت سے پیغام لے کر آیا تھا وہ بن کر گھس گیا۔میں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور اپنے ساتھیوں کو انفارم کیا کہ ہمارا مارخور بھارتی مکاروں میں گھس چکا ہے ہمارا آدھا مشن تو مکمل ہو چکا تھا۔لیکن ابھی بڑا معرکہ باقی تھا ۔ہمارے مارخور نے ہمیں اطلاع کی کہ پاکستان کے بارڈر اور فلاں جگہ پر بھارتی ایجنٹس نے ڈیرا ڈالا ہوا ہے۔ہم نے بھی بارڈر کی طرف مارچ کرنا شروع کر دیا۔ہماری پلانگ ساتھ ساتھ جاری تھی ۔کہ اچانک میرا ٹرانسمیٹر سے سیٹی کہ آواز نکلی ایک مارخور سے رابطہ ہوا اس نے بتایا فائیر گینگ کا اصل ٹارگٹ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے خفیہ ڈاکومنٹ کو فائر گینگ میں موجود اسرائیلی ایجنٹس کو سپلائی کرناہے


۔یعنی بھارت نے اسرائیل کو پاکستان کی خفیہ معلومات دینا تھی اور جہاں ان فائلز کا تبادلہ ہونا تھا وہاں پر ہمیں خطرناک خوفناک تباہی دھاوا بولنا تھا۔ان خفیہ ڈاکومنٹس کے ساتھ ساتھ ہمیں سیکرٹ گروپ فائیر گینگ کو دبوچنا بھی تھا۔اب شام کے سات بجے چکے تھے اور خفیہ ملاقات ۹ بجے طے تھی۔ہم اس وقت تک کاروائی نہیں کر سکتے تھے جب تک ڈاکومنٹ شو نہ ہو جاتے۔ہمیں یہ میٹنگ کروانی تھی تا کہ کہیں جلد بازی میں کہیں خفیہ فائل ہمارے ہاتھ سے نکل نہ جائے۔ہم نے میدان جنگ میں خفیہ پوزیشن لے لی ۔ہمیں نے دیکھا کہ بھارتی ایجنٹس بھی اپنی پوزیشن سنھبالنی شروع کر دی۔ہماری پلانگ یہ ےتھی کہ پہلے ہمارے مارخور کا پتہ چلایا جائے جو ان میں گھسا بیٹھا تھا۔میرے دماغ میں بجلی کی طرح خیال آیا کہ ایسے خطرناک مشن میں ہم سب مارخوں کا ایک خفیہ مارخور کوڈ ہوتا ہے جو کہ ہمارے ہیر اسٹائلز میں چھپا ہوتا ہے۔میں نے جب انڈین فائیر گینگ کا موازنہ کیا تو ایک شخص پر میری نگاہ ٹک گئی کیونکہ اس کے بالوں میں چھپا ہوا کوڈ مجھے صاف دکھائی دے رہا تھا


۔ میں نے اس مارخور کے بارے میں اپنی ٹیم کو انفارم کر دیا۔جیسے رات کے ۹بجے اسرائیلی فائیر گینگ آن پہنچا۔ٹھیک ۹ بجے میٹنگ شروع ہو گئی ۔اب گروپ فائیر گینگ مکمل ہو چکا تھا خفیہ ڈاکومنٹ کا تبادلہ ہو گیا اچانک میں نے نعرہ تکبیر لگایا اور دروازہ توڑ کر شاندار دھماکے دار انڑی دے ماری۔فائیر گینگ کے پسینے چھوٹ گئے۔ہماری ٹیم نے انکو اپنے شکنجے میں کس لیا تھا۔میں نے خفیہ ڈاکومنٹ اپنے قبضے میں لیا اور بھارتی گینگ میں موجود ہمارے مارخور نے اچانک مجھ سے مخاطب ہو کر کہا سر اصل ڈاکومنٹس یہ نہیں اصلی ڈاکومنٹس یہاں پڑے ہوئے ہیں پورے کا پورا فائیر گینگ ہکا بکا رہ گیا۔ہم نے پورے گینگ کو کیپچر کر کے خفیہ جگہ پر منتقل کر دیا۔کرو یا مرو مشن مکمل ہو چکا تھاہم سے سب اپنے ٹھکانے کی طرف روانہ ہو چکےتھے ۔۔۔۔


No comments:

Note: only a member of this blog may post a comment.

Powered by Blogger.