ALL NEWS UPDATES ARE HERE

Gen Zia On Mr Rajiv




The Standard is located at East Village. This hotel is situated at 25 Cooper Sq, New York, NY 10003, USA. The hotel has beautiful view of New York City.

This hotel has 144 rooms and suits. The bed rooms have single double and triple bedrooms with attached washrooms. All the rooms are fully air conditioner.This hotel facilitates you with 24 Hour Reception. This hotel also accommodates with housekeeping service.



There is a restaurant in the hotel. The hotel has a bar.Every room has Coffee and Tea Maker tray and refrigerators. All the rooms are facilitated with color Television with all movie channels and news channels.The free internet service has been provided to all the rooms.






یہ 1987ء کی فروری کا ایک سرد دن تھا جب بھارت کے دارالخلافہ دہلی میں بن بلائے مہمان کی اچانک آمد کی اطلاع سے کھلبلی مچ گئی۔ راجیوگاندھی کو اطلا ع دی گئی کہ پاکستانی صدر ضیاء الحق کا طیارہ نئی دہلی کے ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والا ہے۔ راجیو گاندھی کے لیے یہ اطلاع حیران کن تھی، ان دنوں پاکستان اور بھارت کے مابین سرد مہری نقطہء انجماد کو چھو رہی تھی۔

دونوں ممالک کے تعلقات میں کھنچاؤ اتنا بڑھ چکا تھا کہ معاملہ سرحدوں پر فوجی نقل و حرکت تک آن پہنچا تھا۔ بھارتی سرکار نے راجھستان کی سرحد پر فوج کو الرٹ کر دیا تھا۔ پاکستان کی پہلی ڈیفنس لائن آئی ایس آئی نے راولپنڈی میں جنرل ضیاء الحق کو بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے جارحانہ عزائم کی اطلاع پہنچا دی تھی۔ اس کھنچاؤ اور تناؤ کے ماحول میں جنرل ضیاء الحق کا اڑان بھر کر دہلی آ پہنچنا بھارتی نیتاؤں کے لیے حیران کن تو ہونا ہی تھا۔\n\nاندرا گاندھی کے مغرور بیٹے راجیو گاندھی کو بتایا گیا کہ ضیاء الحق کرکٹ میچ دیکھنے آ رہے ہیں۔ ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم عمران خان کی قیادت میں بھارت کے طویل دورے پر تھی۔ سیریز میں پاکستان کو بھارت سے پانچ ٹیسٹ اور چھ ون ڈے کھیلنا تھے، دو ٹیسٹ میچ ہو چکے تھے جو دونوں کے دونوں بنا کسی نتیجے کے ختم ہوئے تھے۔

تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا تھا اور ادھر راجھستان میں بھارت پاکستانی سرحدوں سے کھلواڑ کرنے کو بے چین تھا۔ ضیاء الحق کی اس طرح آمد سے اندرا گاندھی کے مغرور بیٹے کے غرور کا وزن کچھ اور بڑھ گیا، اس نے ضیاء الحق سے ملنے سے انکار کر دیا لیکن بھارتی اپوزیشن اور کابینہ نے راجیوگاندھی کو سمجھایا کہ آپ کے ایسا کرنے سے دنیا کو اچھا پیغام نہیں جائے گا، یہ سفارتی آداب کے بھی خلاف ہے۔ بادل نخواستہ راجیوگاندھی ضیاء الحق سے ملنے کے لیے تیار ہوگئے اور جنرل کے استقبال کے لیے ائیر پورٹ چلے آئے۔ ائیرپورٹ پر راجیوگاندھی نے ضیاء الحق کا توہین آمیز سرد مہری سے استقبال کیا، ادھر جنرل تھا کہ مسکرائے جا رہا تھا۔ راجیو نے جنرل کو دیکھے بغیر بےجان مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھا دیا اور اپنے معاون خصوصی سے کہا کہ جنرل میچ دیکھنے چنائے جانا چاہتے ہیں، ان کا خیال رکھنا۔ راجیو گاندھی کا سرد رویہ اور میزبانوں کے ستے ہوئے چہرے بھی ’’بن بلائے مہمان ‘‘ کے اعصاب چٹخا سکے نہ لبوں سے مسکراہٹ نہ چھین سکے۔

وہ ان سب کے درمیان کھڑا مسکرا رہا تھا، پھر درمیانے قد و قامت کے بظاہر عام لیکن فولادی اعصاب رکھنے والے جرنیل نے راجیو گاندھی کی پیشانی عرق آلود کر دی۔ جنرل چنائے کے لیے جاتے جاتے راجیوگاندھی کی جانب بڑھے اور اسی طرح مسکراتے ہوئے گڈ بائی کہنے کے بعد گویا ہوئے ’’مسٹر راجیو! آپ پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، کر گزریے لیکن یاد رکھیے کہ اس کے بعد دنیا ہلاکو خان اور چنگیز خان کو بھول جائے گی اور صرف ضیاء الحق اور راجیوگاندھی کو یاد رکھے گی کیوں کہ یہ ایک روایتی نہیں، ایٹمی جنگ ہوگی، ہوسکتا ہے پاکستان مکمل طور پر تباہ ہوجائے لیکن مسلمان پھر بھی زمین پر باقی رہیں گے لیکن بھارت کے خاتمے کے بعد دنیا میں ہندو ازم کہیں نہیں رہے گا‘‘۔

کہتے ہیں کہ ضیاء الحق کی اس دھمکی سے راجیوگاندھی کی پیشانی پر پسینے کے قطرے چمکنے لگے جو اس کی اندرونی کیفیت بیان کر رہے تھے۔ وہاں موجود راجیوگاندھی کے معاون خصوصی بہرامنم کے الفاظ کو بھارتی میگزین انڈیا ٹوڈے کا نمائندہ راجیوگاندھی اسپیشل کی اشاعت میں شامل کرتے ہوئے لکھتا ہے ’’میری کمر میں سنسناہٹ دوڑ گئی، یہ وہ چند لمحے تھے جب ضیاء الحق ایک خطرناک ا نسان لگ رہا تھا، اس کے چہرے کے تاثرات اور آنکھیں بتا رہی تھیں کہ وہ جو کہہ رہا ہے کر گزرے گا، چاہے پورا برصغیر ایٹمی جنگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آجائے‘‘۔ جنرل ضیاء الحق یہ وارننگ دے کر اسی طرح مسکراتے ہوئے کرکٹ میچ دیکھنے چنائے چل پڑا۔








The hotel accommodates with laundry services and dry cleaning facility.The staff of the hotel is friendly and multilingual.

There are business centers. The staff can help you managing a conference here if you want. The hotel can accommodate you with tourist information if you want. You can also rent bike from the hotel. The hotel accommodates with paid parking for the guests.


There are many attractive places in the surrounding of the hotel. This hotel is so close to the Central Park. The Standard hotel is at walking from Merchant’s House Museum. The Orpheum Theater is also at 5 minutes walking distance. The Tompkins Square Park is so close to the hotel. There is a fitness center nearby the hotel. The hotel charges are from $311 to $843.



No comments:

Note: only a member of this blog may post a comment.

Powered by Blogger.